ایف سی ہیڈکوارٹرزخودکش حملہ کیس میں اہم پیشرفت، سہولت کار بھی افغان شہری نکلے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹرزپشاورخودکش دھماکوں کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
تفتیشی حکام کے مطابق ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے والے خودکش بمباروں کے سہولت کاروں کا تعلق بھی افغانستان سے ہے۔
حکام کا بتانا ہے کہ خودکش دھماکوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی، واقعے سے متعلق اہم گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ فیڈرل کانسٹیبلری ہیڈکواٹرز پر حملہ گزشتہ سال 24 نومبر کو ہوا تھا، حملے میں فیڈرل کانسٹیبلری کے 3 جوان شہید اور 5 زخمی ہوئے تھے، دہشتگردوں کے حملے میں 8 شہری بھی زخمی ہوئے تھے۔
تفتیشی حکام کے مطابق ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرنے والے تینوں خودکش بمبار افغان شہری تھے۔
یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر کے طلبا نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی جدوجہد آزادی کو مشترکہ ذمہ داری قرار دے دیا