آزاد کشمیر کے طلبا نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی جدوجہد آزادی کو مشترکہ ذمہ داری قرار دے دیا

Feb 01, 2026 | 10:28:AM
آزاد کشمیر کے طلبا نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی جدوجہد آزادی کو مشترکہ ذمہ داری قرار دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)5فروری کو آنے والے یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے آزاد کشمیر کے  طلبا و طالبات نے جوش و جذبے کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 5 فروری کو آنے والے یومِ یکجہتی کشمیر کے حوالے سے آزاد کشمیر کے طلباء نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے مکمل یکجہتی کا پیغام دیا ہے۔

آزاد کشمیر کے نوجوان طلباء نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی جدوجہد آزادی کو مشترکہ ذمہ داری قرار دیا، طلبا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔

اس حوالے سے طلبا کا کہنا تھا کہ ہم مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم بہن بھائیوں سے دل و جان سے وابستہ ہیں، طلبا کی جانب سے یومِ یکجہتی کشمیر پر شہدائے کشمیر کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت، امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کا پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

نوجوانوں نے عالمی برادری سے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت میں مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔