بلوچستان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت، امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کا پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے 31 جنوری کو بلوچستان میں سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔
Charge d’Affaires Natalie Baker Condemns Terrorist Attacks in Balochistan
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) February 1, 2026
The United States strongly condemns January 31 attacks and acts of terrorist violence against security personnel and civilians in Balochistan, claimed by the Balochistan Liberation Army, a U.S.-designated…
انہوں نے کہا کہ ان حملوں کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی ہے، جو امریکا کی جانب سے نامزد کردہ ایک غیر ملکی دہشتگرد تنظیم ہے۔
نٹالی بیکر نے مزید کہا کہ امریکا دہشتگردی کے متاثرین، ان کے خاندانوں اور تمام متاثرہ افراد کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی عوام حق رکھتے ہیں کہ وہ تشدد اور خوف سے آزاد زندگی گزاریں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت پر میزبانی چھننے کی تلوار لٹکنے لگی
انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان کی امن و استحکام کو یقینی بنانے کی کوششوں میں ایک مضبوط اور ثابت قدم شراکت دار ہے اور اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔