بھارت پر اولمپکس 2036 کی میزبانی چھننے کی تلوار لٹکنے لگی

Feb 01, 2026 | 09:47:AM
بھارت پر اولمپکس 2036 کی میزبانی چھننے کی تلوار لٹکنے لگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ممتاز شگری)میزبانی چاہیے تو پاکستان اور بنگلادیش سے تعلقات بہترکرناہوں گے،بھارت پر اولمپکس 2036 کی میزبانی چھننے کی تلوار لٹکنے لگی،انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے بھارت کو سخت وارننگ دے دی ۔

دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق  کسی ملک کے بھی بائیکاٹ کا خدشہ ہوا تو میزبانی دینے کا تصور بھی نہیں ہوگا،انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کو بھارت کی کھیلوں میں سیاست پر تشویش ہے۔
رپورٹ کے مطابق سیاسی وجوہات کی بنا پر دیگر ممالک اولمپکس کا بائیکاٹ کرے تو بھارت کو اولمپکس کی میزبانی دی جانا ناقابلِ تصور ہوگا، اولمپکس چارٹر کے مطابق اسپورٹس اداروں کا آزاد ہونا لازم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سفارتخانہ بند،بڑی خبر آ گئی