ڈالر  کا ریٹ مزید گر گیا ،اسٹاک ایکسچینج میں100 انڈیکس میں 414 پوائنٹس کا اضافہ

Feb 01, 2024 | 10:28:AM
ڈالر  کا ریٹ مزید گر گیا ،اسٹاک ایکسچینج میں100 انڈیکس میں 414 پوائنٹس کا اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روپے کی قدر مزید مستحکم ہو گئی ،ڈالر کا ریٹ مزید کم  ہو گیا  جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت کاروبار کا رجحان رہا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید 25 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 279 روپے 25 پر آ گئی،گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر امریکی کرنسی  کا ریٹ 279 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ  اوپن مارکیٹ میں ڈالر  280.86  روپے پر ہی برقرار رہا۔

یہ بھی پڑھیں: پرانے کرنسی نوٹ مرحلہ وار ختم، نئے نوٹ مارکیٹ میں کب آئیں گے؟ اہم خبر سامنے آ گئی

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ہو گیا،100 انڈیکس میں  414 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،100 انڈیکس 0.67 فیصد اضافے سے 62 ہزار 393 کی سطح پر بند ہوا۔ 

11.62 ارب روپے مالیت کے 26 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا،165 کمپینوں کے شئیرز میں اضافہ جبکہ 154 کمپنیوں کے شئیرز میں کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: طیارہ سمندر میں گر کرتباہ