ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، اوپن مارکیٹ میں ریٹ 440 روپے فی کلو تک پہنچ گیا

Sep 10, 2026 | 14:27:PM
ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، اوپن مارکیٹ میں ریٹ 440 روپے فی کلو تک پہنچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ابوبکر ارشاد)لاہور کی اوپن مارکیٹ میں ایل پی جی کے ریٹس کی چوتھی سنچری برقرار ہے۔

سرکار کی جانب سے ایل پی جی کا ریٹ 258 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے  تاہم پرچون مارکیٹ میں ایل پی جی 400 سے 440 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

سرکاری اور اوپن مارکیٹ کے نرخوں میں نمایاں فرق کے باعث شہری مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کے ریٹس کو سرکاری نرخوں پر لایا جائے اور زائد قیمت پر فروخت کا سلسلہ ختم کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگائی بے قابو،گھی، آئل اور چاول کی قیمتیں آسمان پر