حکومت نے شہریوں پرپیٹرولیم لیوی کا بوجھ مزید بڑھایا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم )وفاقی حکومت نے شہریوں پرپیٹرولیم لیوی کا بوجھ مزید بڑھاتے ہوئےپیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کے فی لیٹر پر لیوی میں 2 روپے 50 پیسے کا اضافہ کردیا۔
ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی 74 روپے 51پیسے سے بڑھا کر 77 روپے ایک پیسے جبکہ پیٹرول پر لیوی 75 روپے 52 پیسے سے بڑھا کر 78 روپے 2 پیسے فی لٹر کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ اور بلوچستان میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم، تعلیمی ادارے کھل گئے
وفاقی حکومت پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر کلائمٹ سپورٹ لیوی الگ سے وصول کررہی ہے،پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر 2 روپے 50 پیسے کلائمٹ سپورٹ لیوی عائد ہے۔