حکومت پیٹرولیم لیوی سے 99 ارب روپے کی رقم حاصل کرنے میں کامیاب

Sep 13, 2026 | 21:14:PM
حکومت پیٹرولیم لیوی سے 99 ارب روپے کی رقم حاصل کرنے میں کامیاب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی حکومت پیٹرولیم لیوی کی مد میں ہدف سے زائد رقم حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق حکومت نے اضافی پیٹرولیم لیوی سے 99 ارب روپے کی رقم حاصل کی جوکہ 36 کروڑ امریکی ڈالر کے قریب بنتی ہے۔

 حکومت کو گزشتہ مالی سال 26-2025 میں پٹرولیم لیوی ہدف سے 99 ارب روپے زائد حاصل ہوئی، حکومت کا جون 2026 تک پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کا ہدف 1468 ارب روپے تھا، جبکہ لیوی 1567 ارب روپے جمع ہوئی۔

وزارت خزانہ کی سالانہ معاشی کارکردگی رپورٹ کے مطابق حکومت نے پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کی مد میں 1567 ارب روپے جمع کیے جب کہ 1468 ارب روپے تھا۔

حکومت نے ہدف حاصل کرنے کے باوجود پٹرولیم لیوی کو کم یا ختم نہیں کیا اور ہدف حاصل کرنے کے باوجودعوام سستے پٹرول سے محروم ہیں۔ حکومت آج بھی عوام سے فی لیٹر 80 روپے پٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے۔

دستاویز کے مطابق پٹرول پر 80 روپے فی لیٹر لیوی کے علاوہ پٹرول پر فی لیٹر 5 روپے سی ایس ایل، 7 روپے 60 پیسے آئی ایف ای ایم، ڈسٹرکٹ مارجن 7.87 روپے جب کہ 9.98 روپے فی لیٹر ڈیلر مارجن بھی عائد ہے۔

پاکستان کے لیے موجودہ قرض پروگرام کی 5 ویں قسط کا حصول کے لیے پاکستان نے بیش تر معاشی اہداف حاصل کر لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد میں ٹیلی فونک رابطہ