اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں،3خطرناک ملزم گرفتار

Aug 01, 2023 | 10:41:AM
 اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں،3خطرناک ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی)راولپنڈی میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائیاں،3خطرناک ملزم گرفتار کرلئے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے این ایف اور اے ایس یف نے مشترکہ کارروائی کی، 33 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کی،دوران تلاشی سری لنکن باشندے کے ٹرالی بیگ سے 10 کلو 294 گرام ہیروئن برآمد ہوئی،ملزم بذریعہ نجی ائیر لائن سری لنکا روانہ ہو رہا تھا۔

کراچی کے علاقے منگوپیر میں گاڑی سے 5 کلو چرس اور 1 کلو ہیروئن برآمد کی گئی،دوران کارروائی کراچی کے رہائشی دو ملزموں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

 ترجمان اے این ایف خیبر کے علاقے جروبی زخا خیل میں اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی 17 کلو چرس برآمد،انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرائیور کی اونگھ نے ایک شخص کو ابدی نیند سلادیا