ڈرائیور کی اونگھ نے ایک شخص کو ابدی نیند سلادیا

Aug 01, 2023 | 10:04:AM
اختر آباد قومی شاہراہ پر منی مزدا کی ٹرک کو پیچھے سے ٹکر جس کے نتیجہ میں منی مزدا میں سوارایک شخص موقع ہرجانبحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک ظہور)اختر آباد قومی شاہراہ پر منی مزدا کی ٹرک کو پیچھے سے ٹکر جس کے نتیجہ میں منی مزدا میں سوارایک شخص موقع پرجاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے ہوا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت نزیر احمد کے نام سے ہوئی۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو 1122 نے زخمی کو طبی امداد دینے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال رینالہ خورد منتقل کر دیا۔

ضرور پڑھیں:باجوڑ حملہ انٹیلیجنس کی بڑی ناکامی ہے، مولانا فضل الرحمٰن

ضروری کارروائی کرنے کے بعد نعش کو آر ایچ سی اختر آباد منتقل کر دیا۔