شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند کردی گئی۔
ترجمان موٹروے کے مطابق موٹروے بندش کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور جان و مال کی حفاظت ہے،شہری رات کے وقت غیرضروری سفر سے گریزکریں اورگاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق تیز رفتاری سے پرہیزاور اگلی گاڑیوں سے مناسب فاصلہ رکھیں،سفر شروع سے پہلے ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی موجیں، ایڈوانس کتنے ماہ کی تنخواہ لے سکتے ہیں؟
ترجمان موٹروے کے مطابق اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنی منزل مقصود تک پہنچ جائیں،اس کے علاوہ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔