اسرائیل حماس جنگ خطرناک صورتحال اختیار کرچکی ہے، چوہدری شجاعت حسین

Oct 31, 2023 | 22:35:PM
اسرائیل حماس جنگ خطرناک صورتحال اختیار کرچکی ہے، چوہدری شجاعت حسین
کیپشن: چوہدری شجاعت حسین (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اسرائیل حماس جنگ خطرناک صورتحال اختیار کرچکی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کو شرم آنی چاہیئے، ورنہ یہ عالمی جنگ کی صورتحال اختیار کرسکتی ہے، عالمی برادری اگر ہر ملک کی آزادی اور مقام کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کامیاب ہوتی تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔

یہ بھی پڑھیے: ترک صدر کا اعلان جنگ، اسرائیل کو آخری وارننگ

چوہدری شجاعت نے کہا کہ تمام مغربی ممالک اسرائیل کی طرف داری کرنے کے بجائے جلد از جلد جنگ بندی کی کوششیں کریں، سب سے پہلے ہر ملک کو عورتوں اور بچوں کیلئے حفاظتی اقدامات کرنے چاہئیں، ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ظالمانہ سلوک ہے، اسرائیل کو باز رہنا چاہیئے۔