کہیں شدیدگرمی توکہیں بارش،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

May 31, 2026 | 09:42:AM
کہیں شدیدگرمی توکہیں بارش،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ، بسیم افتخار)محکمہ موسمیات نے ملک بھرمیں موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور جنوبی بلوچستان کے اضلاع میں آج شدید گر می کا امکان ہے،آج دوپہر کے بعد کشمیر، خطہ ٔپوٹھوہار اور شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے،دوسری جانب پنجاب کے چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کل سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی اور تربت میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہید بینظیر آباداور نوکنڈی میں 47 ، سکھرمیں 43، حیدر آباد، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اسماعیل خان میں 41، ملتان میں 39، پشاور، مظفر آباد میں 38، کراچی میں37،کوئٹہ میں 36،گلگت میں 35، اسلام آبادمیں 33اور لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں آج موسم گرم اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے،گزشتہ روز کی بارش کے بعد اسلام آباد میں درجہ حرارت میں واضح کمی ریکارڈکی گئی اوراسلام آباد کا درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا،آج وفاقی دارالحکومت میں درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 33 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب سے حاجیوں کی واپسی کا سلسلہ شروع،پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں بھی مطلع ابرآلود رہےگا۔
شہرقائدمیں آج بھی گرمی کاراج ہے،کراچی میں صبح سویرے درجہ حرارت 31ڈگری تک پہنچ گیااورآج پارہ 37ڈگری تک جانے کاخدشہ ہے،کراچی میں آئندہ 24گھنٹوں تک موسم گرم ہی رہےگا۔