لاہور میں پولیس اہلکار نے ساتھیوں کیساتھ ملکر بیوی کو قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لاہور میں ہنجروال کےعلاقے میں پولیس اہلکار نے ساتھیوں کیساتھ مل کر بیوی کو مبینہ طور پر قتل کردیا ۔مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہنجروال کےعلاقے میں پولیس اہلکار نے ساتھیوں کیساتھ مل کر بیوی کو قتل کردیا، مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق 23 سالہ بہن شمائلہ کو عامر پولیس اہلکارنے 2 ساتھیوں کیساتھ مل کر قتل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ چار روز قبل ہوا واقعے کی مختلف پہلووں سےتفتیش کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک کی سوجی ہوئی آنکھ کیساتھ ٹرمپ حکومت سے علیحدگی؛ مکا کس نے مارا تھا؟