ایلون مسک کی سوجی ہوئی آنکھ کیساتھ ٹرمپ حکومت سے علیحدگی؛ مکا کس نے مارا تھا؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک، اور ٹرمپ حکومت سے حال ہی میں علیحدہ ہونے والے ایلون مسک کی آنکھ سوجی ہوئی اور اس کے نیچے چوٹ کا نشان بھی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلون مسک نے 130 دن ٹرمپ حکومت کے ساتھ جڑے رہنے کے بعد عہدے کو خیر باد کہہ دیا تھا۔
ایلون مسک نے اوول آفس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ آخری پریس بریفنگ میں اس حالت میں شرکت کی کہ ان کی ایک آنکھ سوجی ہوئی تھی۔
جس پر صحافیوں نے سوال بھی اُٹھایا تو ایلون مسک مسکرا کر رہ گئے لیکن ڈونلڈ ٹرمپ لقمہ دیئے بغیر رہ سکے۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی نوید سنا دی
امریکی صدر کے توجہ دلانے پر ایلون مسک کو وجہ بتانا ہی پڑی، انھوں نے کہا کہ دراصل میں اپنے 5 سالہ بیٹے کے ساتھ کھیل رہا تھا اور اس کا مکا میری آنکھ پر لگ گیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہنستے ہوئے صحافیوں سے کہا کہ اگر آپ ایلون کے بیٹے کو جانتے ہیں تو یہ بات بآسانی مان لیں گے۔
یاد رہے کہ ایلون مسک اپنے محکمے کی پہلی پریس کانفرنس میں بچے کو ساتھ لائے تھے جس کی دلچسپ حرکتوں اور شرارتوں نے عالمی توجہ حاصل کرلی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:پٹواری رشوت لیتے ہوئے پکڑے جانے پر نوٹ نگل گیا