محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی نوید سنا دی

May 31, 2025 | 19:50:PM
محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی نوید سنا دی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے اتوار کے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

رپورٹ کے مطابق آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تا ہم بالائی خیبرپختونخوا ، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز موسم  کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہاکہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔تا ہم دن کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان  ہے۔تا ہم کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد ،ہری پور اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر؛قاتلانہ حملے میں جے یو آئی رہنمازخمی ہو گئے

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان  ہے۔ تاہم مری، گلیات،جہلم، چکوال، سیالکوٹ، نارووال اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہوسکتی ہے ۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

سندھ میں              کر اچی سمیت صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہنے کا امکان  ہے۔

گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان  ہے۔

آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت  جیکب آباد ،دادو48، شہید بینظیر آباد، موہنجوداڑو ، لاڑکانہ ،تربت میں 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:امن دشمنوں کا وار چل گیا ,پاکستان کے بڑے صوبے میں دھماکا، شہادتیں