کوئٹہ میں دھماکہ، قبائلی رہنما بھائی سمیت شہید

May 31, 2025 | 19:08:PM
کوئٹہ میں دھماکہ، قبائلی رہنما بھائی سمیت شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عیسیٰ ترین) بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوئے، جان بحق افراد میں قبائلی رہنما عبدالسلام بازئی اور اس کا بھائی  شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کلی منگلا میں دھماکہ ہوا ، دھماکے میں 2 افراد شہید  ہوئے ، دھماکے میں  6 افراد زخمی  بھی ہوئے ہیں۔ 

پولیس ذرائع کے مطا بق دھماکہ قبائلی رہنما عبدالسلام بازئی پر ہوا ہے،شہید اور زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا جارہاہے۔

 پولیس ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ دھماکے میں  قبائلی رہنما عبدالسلام بازئی اور اس کا بھائی عبدالنافع بازئی شہید ہوئے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں؛ سوراب: شہید ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللّٰہ بلیدی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی