سوراب: شہید ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت اللّٰہ بلیدی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین ) سوراب میں نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں شہید ہونے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ADC) ہدایت اللّٰہ بلیدی کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے بھاگ ناڑی میں ادا کر دی گئی۔
جنازے میں اعلیٰ سول و عسکری حکام ،قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی،نماز جنازہ کے موقع پر فضا سوگوار تھی، ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل غم سے نڈھال نظر آیا،شہید افسر کو پولیس اور لیویز کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے سلامی پیش کی گئی۔
شہید ہدایت اللّٰہ بلیدی کو ان کے ایماندارانہ، مخلصانہ اور بہادرانہ خدمات کے لیے یاد رکھا جائے گا،وہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں ہمہ وقت صفِ اول میں نظر آتے تھے اور ان کی شہادت نہ صرف ان کے اہل خانہ بلکہ پورے علاقے کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔
واضح رہے کہ اے ڈی سی ہدایت اللّٰہ بلیدی کو سوراب میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : پٹواری رشوت لیتے ہوئے پکڑے جانے پر نوٹ نگل گیا، پولیس کو الٹرا ساؤنڈ رپورٹ کا انتظار