عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونا سستا،فی تولہ کتنے کاہوگیا؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 14ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 3ہزار 288ڈالر کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 400روپے کی کمی کے بعد 3لاکھ 47ہزار 200روپے کی سطح پر آگئی,اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 200روپے کم ہو کر 2لاکھ 97ہزار 668روپے کی سطح پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں:یورپی یونین اور یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کیا جائے: بیرسٹر سلطان محمود
فی تولہ چاندی کی قیمت 24روپے کی کمی کے بعد 3ہزار 356روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 21روپے کی کمی سے 2ہزار 962روپے کی سطح پر آگئی۔