یورپی یونین اور یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کیا جائے: بیرسٹر سلطان محمود

May 31, 2025 | 15:39:PM
 یورپی یونین اور یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کیا جائے: بیرسٹر سلطان محمود
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا کہ یورپی یونین اور یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی کو بھرپور انداز میں اُٹھانے کے لئے وہاں پر مقیم کشمیری بھرپور انداز میں اپنا رول ادا کریں۔

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری سے سماہنی کے نوجوان رہنماء چودھری کاشف لطیف کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات ہوئی، اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے نوجوان رہنماء چودھری کاشف لطیف کو ہدایت کی کہ آپ لوگ جو بیلجیئم میں مقیم ہیں وہ یورپی یونین کے ساتھ ساتھ یورپی پارلیمنٹ میں بھی مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔

 اس موقع پر نوجوان رہنماء چودھری کاشف لطیف نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کو یقین دلایا کہ وہ اُن کی ہدایات کے مطابق یورپی یونین اور یورپی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور مسئلہ کشمیر کو اُجاگر کرنے کیلئے اپنی کوششیں تیز کریں گے، چودھری کاشف لطیف نے صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان  کو سماہنی کے دورے کی دعوت دی جو صدر ریاست آزادجموں وکشمیر  نے قبول کر لی۔

دوسری جانب  صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے وزیر بحالیات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر جاوید اقبال بڈھانوی کے بڑے بھائی چودھری عبدالکریم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے کہا کہ میری دعا ہے اللہ تعالیٰ وزیر بحالیات آزاد کشمیر چوہدری جاوید اقبال بڈھانوی کے بھائی چوہدری عبدالکریم (مرحوم) کو جنت الفردوس میں اعلیٰ ارفع مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔