پولیس کے لال حویلی چھاپے کیخلاف شیخ رشید نے آئی جی اسلام آباد کو درخواست جمع کروا دی

May 31, 2023 | 14:38:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شیخ رشید نے آئی جی اسلام آباد کو اپنے گھر پولیس چھاپے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے۔

شیخ رشید نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ آج صبح رینجرز، اسلام آباد پولیس کے افسران اوربعض سول کپڑوں میں ملبوس 80 سے 90 لوگ میرےگھر داخل ہوئے، میرے گھر کے دروازے توڑے گئے، میں اس وقت گھرمیں موجودنہیں تھا، میرے ملازمین پر تشدد بھی کیا گیا ، میری دونوں بلٹ پروف گاڑیاں، لائسنسی اسلحہ اور CCTV فوٹیج بھی ساتھ لےگئے۔

یہ بھی پڑھیں: ججز پر اعتراضات ،سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو درخواست واپس کردی

شیخ رشید نے درخواست میں مزید کہا کہ میرے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں، یہ سب رانا ثناء اللہ کی مرضی سے ہو رہا ہے، پولیس کے افسران و اہلکاروں اور ذمہ دران کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں بھی کہا کہ میری شہزاد اکبر سے کبھی نہیں بنی ، اور میرا القادر ٹرسٹ کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔