بال ٹمپرنگ، فخر زمان پر دو میچوں کی پابندی عائد

Mar 31, 2026 | 15:44:PM
بال ٹمپرنگ، فخر زمان پر دو میچوں کی پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رانا آزر) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں بال ٹیمپرنگ کے مبینہ واقعے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں میچ ریفری نے فخر زمان پر دو میچز کی پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فخر زمان کو پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی لیول 3 خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا۔

امپائرز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ کھلاڑی نے میچ کے دوران گیند کی حالت تبدیل کرنے کی کوشش کی، جو قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد معاملے کا جائزہ لیا گیا، جس کے نتیجے میں میچ ریفری نے سخت ایکشن لیتے ہوئے فخر زمان پر دو میچز کی پابندی نافذ کر دی۔

 لیول 3 خلاف ورزی کو کرکٹ قوانین میں انتہائی سنجیدہ تصور کیا جاتا ہے، جس پر بھاری جرمانہ اور معطلی جیسی سزائیں دی جا سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ اس فیصلے کے بعد فخر زمان آئندہ دو اہم میچز میں اپنی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے، جس سے ٹیم کی کارکردگی متاثر ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:PSL-11، یونائیٹڈ اورزلمی میں آج پنجہ آزمائی