یو اے ای میں پیٹرول کی قیمت میں 30 فیصد سے زائد اضافہ
سپر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2.59 درہم سے بڑھ کر 3.39 درہم جبکہ فیول اسپیشل 95 پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2.48 درہم سے بڑھ کر 3.28 درہم ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔
یو اے ای میں پٹرول کی قیمت میں 30 فیصد سے زائد اور ڈیزل کی قیمت میں 70 فیصد اضافہ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:اربوں کا تیل چوری۔۔!مرکزی کردار بھی سامنے آ گیا
سپر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2.59 درہم سے بڑھ کر 3.39 درہم جبکہ فیول اسپیشل 95 پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2.48 درہم سے بڑھ کر 3.28 درہم ہوگئی۔
ای پلس 91 پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 2.40 درہم سے بڑھ کر 3.20 درہم جبکہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 2.72 درہم سے بڑھ کر 4.69 درہم ہو گئی۔