سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ نہیں ہوا: سہیل آفریدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ نہیں ہوا، سمارٹ لاک ڈاؤن پر صوبوں کی رائے مختلف ہے۔
اسلام آباد میں ایوانِ صدر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ قومی اور عالمی بحران پر اجلاس بلایا گیا، ہم نے پاکستان کے لیے اجلاس میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں:میرٹ کے برعکس بھرتیاں؛پرویز الٰہی سمیت دیگر کیخلاف فرد جرم عائد نہ ہوسکی
انہوں نے کہا کہ ہم کبھی ایسے کسی فیصلے کا حصہ نہیں بنے جو عوام پر بوجھ بنے، 1375 ارب روپے سے زیادہ این ایف سی ایوارڈ نہیں دیا جا رہا۔
سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو امن کے لیے کردار ادا کرنا چاہیے، مسلم دنیا بحران میں ہمیشہ پاکستان کی طرف دیکھتی ہے، جنگ میں کسی کا حصہ نہیں بنیں گے۔