میرٹ کے برعکس بھرتیاں؛پرویز الٰہی سمیت دیگر کیخلاف فرد جرم عائد نہ ہوسکی

Mar 31, 2026 | 11:45:AM
میرٹ کے برعکس بھرتیاں؛پرویز الٰہی سمیت دیگر کیخلاف فرد جرم عائد نہ ہوسکی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سمیت دیگر کیخلاف پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے مقدمے میں آج بھی فرد جرم عائد نہیں ہوسکی، مقدمے پر کارروائی 5 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔
اینٹی کرپشن عدالت کے جج نے جاوید اقبال وڑائچ نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے شریک ملزم مختار رانجھا کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرلیے،عدالت نے نئے تعینات ہونے والے پراسکیوٹر کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کردی۔
درخواست کے متن کے مطابق پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ہے ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا تھا ،سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی بھی پیش نہیں ہوئے،وکلاء نے محمد خان بھٹی کی بھی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی،شریک ملزمان نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب ہائی وےپٹرول پولیس کے لائسنس بنانے کے اختیارات واپس
اینٹی کرپشن نے مقدمے کا چالان عدالت پیش کررکھا ہے۔
،