خاتون کو بلیک میل کرنیوالا ٹک ٹاکر پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمر خان بابر) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی(NCCIA) ملتان نے ایک بڑی کارروائی میں خاتون کو بلیک میل کرنے والے ٹک ٹاکر کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کی شناخت فیصل جٹ کے نام سے ہوئی ہے اور اسےلاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔ملزم فیصل جٹ نے خود کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) اہلکار ظاہر کرکے خاتون کو دھوکہ دیا۔ ملزم خاتون سے 3 لاکھ 20 ہزار کی رقم لے چکا ہے اور ملزم کی جانب سےمتاثرہ خاتون سے قابل اعتراض مواد لینے کی کوشش بھی کی گئی۔ملزم فیصل جٹ کے خلاف درج ہونے والے مقدمے میں پیکا ایکٹ کی دفعات 20، 21، 24 اور PPC کی متعدد دفعات شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کیا سیف اور کرینہ کی طلاق ہو گی؟ وجہ کیا بنی، جانئے