26 نومبر احتجاج کیس؛رؤف حسن اورجنیداکبر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ  

Jul 31, 2025 | 19:35:PM
26 نومبر احتجاج کیس؛رؤف حسن اورجنیداکبر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ  
کیپشن: جنید اکبر، رؤف حسن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ)انسداددِہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں رؤف حسن، جنیداکبر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ  کر دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق رؤف حسن، جنیداکبر اپنی وکیل عائشہ خالد کے ساتھ عدالت پیش ہوئے،انسداددِہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کیس پر سماعت کی۔

رؤف حسن اورجنیداکبر کی جانب سے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کی گئی،عدالت نے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے 18 ستمبر کو دلائل طلب کرلئے۔

یادرہے کہ رؤف حسن اورجنیداکبر سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف آج وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے،رؤف حسن، جنیداکبر سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی پی 87میانوالی ضمنی الیکشن؛پیپلزپارٹی کا اہم سیاسی رہنما کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ