پاکستان پیپلز پارٹی کا پی پی 87 میانوالی میں زبیر حمزہ خان کو ٹکٹ دینے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 87میانوالی کے ضمنی انتخاب میں ضلعی صدر زبیر حمزہ خان کو ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی کمیٹی نے زبیر حمزہ خان کو ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیاجس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر زبیر حمزہ خان پی پی 87 کے ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے ۔
اس سلسلے میں وسطی پنجاب پیپلز پارٹی کے تمام عہدے داران حمزہ زبیر خان کی کمپین چلائیں گے،اگلے دو روز تک پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما رانا عزیز الرحمن کی قیادت میں الیکشن کمپین کا آغاز کیا جائے گا ۔
خیال رہے کہ الیکشن 2024 میں ایاز خان نیازی کو پی پی 87 سے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی نے ٹکٹ دیا گیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں ؛ 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت،تحریک انصاف نے ہائیکورٹ میں درخواست دیدی