5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت،تحریک انصاف نے ہائیکورٹ میں درخواست دیدی

Jul 31, 2025 | 18:56:PM
5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت،تحریک انصاف نے ہائیکورٹ میں درخواست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے  5اگست کو مینار پاکستان لاہور میں جلسے کی اجازت دینے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔دخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت  ڈپٹی کمشنر کو پی ٹی آئی کو 5 اگست  کو  مینار پاکستان لاہور میں جلسے کی اجازت  دینے کا حکم دے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پی ٹی آئی لاہور  اور  ایم پی اے شیخ امتیاز نے مینار پاکستان لاہور میں جلسے کی اجازت دینے کے لیے  ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی  ہے ،درخواست میں ڈپٹی کمشنر ، ائی جی پنجاب پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہپی ٹی آئی نے 5 اگست کو قانون اور آئین کے مطابق جلسے کے لیے درخواست دی۔وہ یہ جلسہ پر امن کرنا چاہتے تھے ۔اس نے  جلسے کی اجازت کے لیے  ضلعی انتظامیہ کو درخواست دی ۔کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو جلسے کی اجازت کے لیے  درخواست دی ۔ڈپٹی کمشنر جلسے کی اجازت کے لئے این او سی جاری نہیں کررہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت  ڈپٹی کمشنر کو پی ٹی آئی کو 5 اگست  کو  مینار پاکستان لاہور میں جلسے کی اجازت  دینے کا حکم دے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا سیف اور کرینہ کی طلاق ہو  گی؟ وجہ کیا بنی، جانئے