PTI کا اجازت نہ ملنے پر پورٹیبل جلسے کا اعلان

Sep 05, 2026 | 12:20:PM
PTI کا اجازت نہ ملنے پر پورٹیبل جلسے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی  نے کراچی میں جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پورٹیبل جلسہ کرنے کا فیصلہ  کیا ہے جلسے کے لیے خصوصی ٹرکس بھی  تیار کر لیے گئے ہیں ۔

پی ٹی آئی کو 6 ستمبر کو شاہراہ قائدین پر جلسے کی تاحال اجازت نہ ملنے پر پارٹی نے پلان بی بھی تیار کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے پورٹیبل جلسہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے،جس کے لیےخصوصی ٹرکس تیارکرلیےگئے ہیں۔

مرکزی ٹرک پروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور دیگر قائدین موجود ہوں گے۔

مزید پڑھیں:بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی 

دیگر ٹرکس پر موبائل سٹیج،ساؤنڈ اور لائٹنگ کا انتظام کیا جائےگا،ٹرک جہاں رکے گا۔

 وہیں سٹیج سجانے اور قائدین کے خطاب کا انتظام کیا جا ئے گا

ذرائع کےمطابق سہیل آفریدی کا مرکزی خطاب شاہراہ قائدین پر ہی ہوگا، تاہم اجازت نہ ملنے کی صورت میں وہ ریلی کی شکل میں شہر کا دورہ بھی کرسکتے ہیں۔

پی ٹی آئی نے 6 ستمبر کو شاہراہ قائدین پر جلسے کا اعلان کر رکھا ہے،جلسے کی اجازت کے لیے پی ٹی آئی کراچی کے صدر فہیم خان نے درخواست بھی جمع کرا رکھی ہے۔