تم شرط رکھو کہ جان کے بدلے خان۔۔۔دوسری سانس لی تو بزدل کہنا!زرتاج گل کا سزا پر پہلا ٹوئٹ
کیپشن: زرتاج گل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کا انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے پر ردعمل سامنے آ گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں زرتاج گل نے اپنے جذبات کی عکاسی ایک شعر میں کی ہے۔
تم شرط رکھو کہ جان کے بدلے خان
دوسری سانس لی تو بزدل کہنا!

یاد رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی کے مقدمات میں زرتاج گل، عمرایوب شبلی فراز اور دیگر کو 10،10سال قید کی سزا سنائی ہے۔مرکزی رہنماؤں کو تینوں مقدمات میں مجموعی طور پر 30،30قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بیرسٹر گوہر موجودہ سسٹم سے ناراض، چیف جسٹس سے کیا درخواست کر دی۔۔؟