عوام مایوس ہوچکی ،اب بھی وقت ہے اس سسٹم کو بچائیں،بیرسٹر گوہر کی چیف جسٹس سے درخواست

Jul 31, 2025 | 16:49:PM
عوام مایوس ہوچکی ،اب بھی وقت ہے اس سسٹم کو بچائیں،بیرسٹر گوہر کی چیف جسٹس سے درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 3 دن میں تین سزائیں ہوئیں اور 45 سال کی سزائیں سنائی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ جو فیصلے آرہے ہیں اس سے جمہوریت تباہ ہوجائے گی۔ بانی پی ٹی آئی پر پریشر کے لیے ان کی اہلیہ کو سزا سنائی گئی، ہم نے ان سب کے باوجود ریاست کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا، آج فیصل آباد اے ٹی سی کے فیصلے میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز کو سزا ہوئی۔

 انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کو سزا سنائی گئی، چیف جسٹس سے درخواست کی کہ صبح 2 بجے تک ٹرائل چلتا ہے، جس کے خلاف ایک سے زائد ایف آئی آرز ہوں وہ کیسز باقی جگہوں پر رک جاتے ہیں،  ہم چاہتے ہیں کہ سسٹم چلے اور جمہوریت مضبوط ہو۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدلیہ کو امید کی نظر سے دیکھا جاتا ہے لیکن وہاں سے عوام مایوس ہوچکی ہے، اب بھی وقت ہے اس سسٹم کو بچائیں۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی اسمبلی:  ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینٹر منتخب