فوٹوگرافر نے فہد مصطفیٰ پر سنگین الزامات لگا دیئے،پوسٹ وائرل

Jul 31, 2025 | 15:22:PM
فوٹوگرافر نے فہد مصطفیٰ پر سنگین الزامات لگا دیئے،پوسٹ وائرل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ پر فوٹوگرافر عمر سعید نے ان کا کیرئیر ختم کرنے کے الزامات عائد کردیئے۔
 عمر سعید ماضی میں ایک پروگرام کے دوران فہد مصطفیٰ کے ساتھ بطور فوٹوگرافر کام کر چکے ہیں،انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ فہدمصطفیٰ نے انہیں کئی مواقع پر سب کے سامنے تضحیک کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں نجی ٹی وی چینل سے نکلوانے میں بھی کردار ادا کیا۔
عمرسعید کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دو سال پرانا ہے اور وہ طویل عرصے تک خاموش رہے، لیکن اب انہوں نے فہد مصطفیٰ کے رویے کو عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے جب ان کی نظر اچانک ان کے پاس موجود اس ویڈیو پر پڑی۔

 عمرسعیدکے مطابق اب وہ ذاتی کاروبار کر رہے ہیں اور خودمختار زندگی گزار رہے ہیں، تاہم نجی ٹی وی سے نکلوانے میں فہد مصطفیٰ کا ہاتھ تھا، فہد مصطفیٰ جیسی مشہور شخصیات کی وجہ سے نہ جانے اور کتنے لوگ تکلیف میں ہوں گے اور لوگوں کے ساتھ ایسا سلوک کرنا چاہیے جیسا تم چاہتے ہو کہ تمہارے ساتھ کیا جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں:اروشی روٹیلا کی ایک اورویڈیووائرل،بڑا دعویٰ کردیا
سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے عمرسعید کی حمایت کرتے ہوئے فہد مصطفیٰ کو مغرور اور بدتمیز قرار دیاہے، جبکہ کچھ صارفین نے معاملے کا دوسرا رخ جاننے کی ضرورت پربھی زور دیا ہے۔