اروشی روٹیلا کی ایک اورویڈیووائرل،بڑا دعویٰ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی ماڈل واداکارہ اروشی روٹیلانے اپنے نام پر بنک بننے کادعویٰ کردیا۔
ایک اشتہاری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں اروشی روٹیلا نے خود کو نہ صرف ریاضی کے میدان میں پائتھاگورس کے بعد سب سے بڑی شخصیت قرار دیا بلکہ یہ دعویٰ بھی کردیا کہ ان کے نام سے جلد ایک نیا بینک قائم ہونے جا رہا ہے۔
ویڈیو میں اروشی روٹیلانے ساتھی اداکار کو بتایا کہ انہوں نے ایک نیا ریاضی کا مسئلہ حل کیا ہے جس کی وجہ سے ان کی دولت دوگنی ہو گئی ہے، اداکارہ نے ساتھ ہی یہ بھی دعویٰ کیا کہ مشہور سرمایہ کار وارن بفیٹ ان پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور انہیں بھارت کی اگلی وزیر خزانہ قرار دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکارہ نندنی کشیپ ہٹ اینڈ رن کیس میں گرفتار
ویڈیو کلپ میں جب ایک ویٹر ان کیلئے فرائیڈ چکن لے کر آتی ہے تو اروشی ہنستے ہوئے کہتی ہیں’’’اروشی فرائیڈ چکن لانچ کرتے ہیں‘‘
سوشل میڈیا پر اروشی روٹیلاکی یہ ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں اور اداکارہ کے دعوؤں پر حیرت میںکااظہاربھی کررہے ہیں۔