پی ٹی آئی کے41 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

Jul 31, 2025 | 12:13:PM
پی ٹی آئی کے41 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد پولیس  نے پی ٹی آئی کے41 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں کےوارنٹ تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمے میں جاری کئے،ان رہنماؤں میں سابق صدر عارف علوی، نادیہ خٹک اور شبلی فراز کے نام شامل ہیں۔
فیصل جاوید،سلمان اکرم راجا،رؤف حسن کے بھی وارنٹ جاری کئے گئے ہیں جبکہ راشد حفیظ، راجہ بشارت، خدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ، عمیر نیازی ، جمشید دستی، حماد اظہر، زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا اور شعیب شاہین بھی ان میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اشتہاری کا اسٹیٹس ختم نہ ہوسکا، علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کا حکم
وارنٹ گرفتاری جاری ہونے والےرہنماؤں کی تعداد 50 ہوگئی ہے جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری پہلے ہی جاری ہیں۔