اشتہاری کا اسٹیٹس ختم نہ ہوسکا، علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر وڑائچ )بانی پی ٹی آئی کی نااہلی پر احتجاج کےمعاملہ پرعلی امین گنڈا کا اشتہاری کا اسٹیٹس ختم نہ ہوسکا،عدالت کی اسلام آباد پولیس کو علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔
انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیسز پر سماعت کی،عدالت نے اسلام آباد پولیس کو علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں،اسلام آباد پولیس وارنٹ گرفتاری پر عمل کرے اور اگر پشاور ہائی کورٹ کا کوئی حکم ہے اس پر عمل کریں۔
یہ بھی پڑھیں:اوورسیزپاکستانی خواتین کو ملازمت کیلئےعمر میں 2 سال کی اضافی رعایت مل گئی
پی ٹی آئی راہنما فیصل جاوید خان اورو دیگر عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے وکلاء کی استدعا پر سماعت ملتوی کردی اورکیس پر آئندہ سماعت 6 اگست کو ہوگی۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور و دیگر کے خلاف تھانہ انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج ہے۔