بسنت: ڈور گڈی کی قیمتوں کو لگام ڈالنے کیلئے رجسٹریشن میں توسیع

Jan 31, 2026 | 14:48:PM
بسنت: ڈور گڈی کی قیمتوں کو لگام ڈالنے کیلئے رجسٹریشن میں توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ضلعی انتظامیہ نے بسنت کے موقع پر ڈور اور پتنگ کی قیمتیں مناسب رکھنے کے لیے مینوفیکچررز اور ٹریڈرز کی رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کےمطابق یہ اقدام مارکیٹ میں قیمتوں کےتوازن کوبرقراررکھنے کےلیےکیا گیا ہے۔

 آن لائن پورٹل پررجسٹریشن کی اصل آخری تاریخ 31 جنوری تھی،تاہم اب رجسٹریشن کا عمل 8 فروری تک جاری رہے گا۔

ذرائع کےمطابق دیگرشہروں اور صوبوں سے ایس او پیز کے تحت پتنگ اورڈورکی درآمد کی اجازت کے بعد رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کی گئی۔

توسیع کا مقصد زیادہ سےزیادہ تاجروں اورمینوفیکچررز کو رجسٹریشن کاموقع فراہم کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:بسنت کی تیاریاں مکمل؛ڈور اور پتنگ کی خرید وفروخت کا آج  سےآغاز