پنجاب پبلک سروس کمیشن نے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا

 سیکرٹری افضال احمد نےنوٹیفکیشن جاری کر دیا، کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کیلئےبلایا جائے گا

Jan 31, 2026 | 13:01:PM
پنجاب پبلک سروس کمیشن نے تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 5 محکموں کی آ سامیوں کے تحریری نتائج کا اعلان کر دیا۔
 ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق رنگ روڈ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 2 آسامیوں کے لیے 8 امیدوار کامیاب قرار پائے، محکمہ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس میں ٹیکنیکل انسپکٹر کی 1 آسامی پر 7 امیدوار کامیاب ر ہے۔
 محکمہ سپیشلائز ہیلتھ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر آرتھوپیڈک کی آسامیوں پر 2 امیدوار وں نے امتحان پاس کیا،اسسٹنٹ پروفیسر نیوناٹالوجی کی آسامیوں پر 6 امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ محکمہ بورڈ آف ریونیو میں جونیئر کلرک کی آسامیوں پر 4 امیدوار پاس ہوئے۔
محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی میں سب انجینئر فیصل آباد کےلئے 9 امیدوار کامیاب رہے.

یہ بھی پڑھیں:پیکٹا کی جانب سے سکول بیسڈ اسیسمنٹ کیلئے نئی ہدایات جاری

 سیکرٹری افضال احمد نے چیئرمین کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے، کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا ۔