پیکٹا کی جانب سے سکول بیسڈ اسیسمنٹ کیلئے نئی ہدایات جاری

Jan 31, 2026 | 12:51:PM
پیکٹا کی جانب سے سکول بیسڈ اسیسمنٹ کیلئے نئی ہدایات جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)پیکٹا کی جانب سے سکول بیسڈ اسیسمنٹ 2025-26 کے لیے نئی ہدایات جاری کردی گئیں۔
پیکٹا کی جانب سےجاری ہونےوالی نئی ہدایات کے مطابق سکول بیسڈ اسیسمنٹ کے نتائج ایک ہفتے کے اندر سیس پر اپلوڈ کرنا لازم ہوگا،مقررہ وقت میں نتائج اپلوڈ نہ کرنے پر متعلقہ سی ای او کے خلاف کارروائی ہوگی۔
پیکٹا اور پی ایم آئی یو مل کر اسیسمنٹ ڈیٹا اور نتائج شیئر کریں گے،سوالیہ پرچے بنانے والے اساتذہ اور لرننگ آؤٹ کمز کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں گی،گریڈ 1 اور گریڈ 2 کے فرسٹ اور مڈ ٹرم میں زبانی امتحان لازمی ہوگا،زبانی امتحان کے نتائج بھی سیس پر اپلوڈ کیے جائیں گے۔
سکول بیسڈ اسیسمنٹ کا شیڈول پیکٹا جاری کرے گاجوسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی منظوری سے مشروط ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں اے آئی کو نصاب کا حصہ بنانے کا فیصلہ
تمام سی ای اوز ایجوکیشن کو نئی پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔