چَھڈمیری وینی نہ مروڑ:موسیقارماسٹرعبداللہ کوبچھڑے 32برس بیت گئے

انکی تخلیق کردہ دُھنوں کوملکہ ترنم ،مہدی حسن،مسعود رانا،افشاں سمیت بہت سے گلوکاروں نے گایا

Jan 31, 2026 | 12:39:PM
چَھڈمیری وینی نہ مروڑ:موسیقارماسٹرعبداللہ کوبچھڑے 32برس بیت گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ایم وقار)پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈموسیقارماسٹر عبداللہ کومداحوں سے بچھڑے 32برس بیت گئے لیکن ان کی ترتیب دی ہوئی دھنیں آج بھی انہیں لوگوں کے دلوں میں زندہ رکھے ہوئے ہیں۔
1930ء کومزنگ لاہورمیں پیداہونے والے ماسٹرعبداللہ نے موسیقی کے اسرارورموز سیکھنے کیلئے اُستادبڑے غلام علی خان کی شاگردی اختیارکی جس کے بعدفنی کیریئر کا آغاز موسیقارماسٹرعنایت حسین کے اسسٹنٹ کی حیثیت سے کیا۔
1962ء میں معروف ہدایتکار انورکمال پاشاکی فلم”سورج مکھی“کے ذریعے بطور میوزک ڈائریکٹرکیریئرکاآغازکیا،اس فلم میں انہوں نے گلوکارہ مالا کومتعارف کرایاتھا،اس کے بعدانہوں نے لاتعداد دُھنیں تخلیق کیں جن میں اردوسے زیادہ پنجابی دھنیں شامل تھیں۔
ماسٹرعبداللہ نے 1965ء میں ایک فلم”ایک سی چور“ میں خودبھی اپنی آواز کا جادو جگایاتھا،انہوں نے اپنی موسیقی سے واہ بھئی واہ،لاڈو،ملنگی،کمانڈر،زندگی،رنگوجٹ،ٹیکسی ڈرائیور،ضدی،شریف بدمعاش،دنیا پیسے دی،بدل گیا انسان،اک سی چور، ہر فن مولا،میدان،وارث اور بابل جیسی فلموں کی کامیابی میں اہم کرداراداکیا۔
ماسٹرعبداللہ کی تخلیق کردہ دُھنوں کوملکہ ترنم نورجہاں،مہدی حسن،مسعود رانا،افشاں اوربہت سے گلوکاروں نے گایا،ان کے مشہورگیتوں میں تو ملا تو ملی ایسی جنت مجھے،چل چلئے دنیا،چھڈمیری وینی نہ مروڑ و دیگرشامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ لائبہ خان نےشوہر کی پہلی جھلک مداحوں کیساتھ شیئر کردی
انہوں نے شہنشاہ غزل مہدی حسن،مالا، احمد رشدی، مجیب عالم، رونا لیلیٰ، تصور خانم اورنورجہاں سمیت تمام صف اوّل کے گلوکاروں کیساتھ کام کیاتھا۔
یہ لیجنڈموسیقار31جنوری 1994ء کو انتقال کرگئے تھے۔