اداکارہ لائبہ خان نےشوہر کی پہلی جھلک مداحوں کیساتھ شیئر کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ لائبہ خان کی اپنے شوہر کے ساتھ ہلدی ایونٹ کی تصاویر منظرعام پر آگئیں۔
لائبہ خان شادی کے مختلف فنکشنز کی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرچکی ہیں، جن میں نکاح، ڈھولکی، دعائے خیر، برائیڈل شاور اور اب ہلدی کی تقریب شامل ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نے ہلدی ایونٹ کی تصاویر اپنے شوہر جواد کے ساتھ شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئیں،تصاویر میں لائبہ خان اور ان کے شوہر کو خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے کو ہلدی لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ایک تصویر میں لائبہ خان کرسی پر پاؤں رکھ کر منفرد انداز میں پوز دیتی نظر آ رہی ہیں جبکہ ایک اور تصویر میں ان کی بہن ایمان خان بھی موجود ہیں۔

ہلدی کی تقریب کے لیے لائبہ خان نے اورنج رنگ کا خوبصورت سلک غرارہ زیب تن کیا، جس پر دبکا اور تِلہ کانفیس کام کیا گیا تھا، انہوں نے مختصر شرٹ، نفیس دوپٹہ اور روایتی سنہری زیورات کے ساتھ اپنا لک مکمل کیا۔
دوسری جانب ان کے شوہر جواد نے کریم اور آف وائٹ رنگ کے کُرتا پاجامے کے ساتھ اس سے میچ ہلکے رنگ کا کوٹ پہن رکھا تھا،لائبہ خان نے اس موقع پر پہلی مرتبہ اپنے شوہر کے چہرے کی پہلی واضح جھلک مداحوں کو دکھائی اور تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا’’“اب خوش ؟ ماشااللہ کہیے پلیز۔“

اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ ساتھ ہلدی ایونٹ کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں انہیں تقریب کے لیے تیار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل لائبہ خان نے نکاح کی تصاویر شیئر کی تھیں، جن میں انہوں نے شوہر کا چہرہ ایموجیز کے ذریعے چھپایا تھا، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید بھی کی گئی تھی،کچھ صارفین نے تنقید کرتے ہوئے تبصرے کیے جبکہ بعض نے مذاق میں کہا کہ لائبہ خان کی جوڑی اداکار علی انصاری کے ساتھ زیادہ اچھی لگتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ نے زندگی کو خیر آباد کہہ دیا
شوہر کا چہرہ سامنے آنے کے بعد مداحوں کی بڑی تعداد کی جانب سے لائبہ خان اور ان کے شوہر کے لیے نیک تمناؤں اور مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔