لاہور میں بسنت کیلئے اسپیڈو اور گرین الیکٹرک بسوں کو ثقافتی رنگوں سے سجادیا گیا

Jan 31, 2026 | 09:51:AM
لاہور میں بسنت کیلئے اسپیڈو اور گرین الیکٹرک بسوں کو ثقافتی رنگوں سے سجادیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )لاہور میں بسنت کیلئے اسپیڈو اور گرین الیکٹرک بسوں کو ثقافتی رنگوں سے سجا دیا گیا۔

لاہور میں بسنت کی تیاریاں عروج پر ہیں، ایسے میں  اسپیڈو اور گرین الیکٹرک بسیں بھی ثقافتی رنگوں سے سج گئی ہیں جبکہ 6 سے 8  فروری تک بسنت کے 3 روز کے دوران مفت سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے اقدامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا ہے کہ میٹرو، اورنج لائن، اسپیڈو اور الیکٹرک بسوں میں لوگ مفت سفر کرسکیں گے۔

بسنت کے لیے ضلع لاہور اور  پنجاب کی حدود کے باہر سے پتنگ بازی کا سامان لانے کی مشروط اجازت دی گئی ہے، دھاتی ڈور اور ممنوعہ کیمیکل کے استعمال پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہوگی۔

 یہ بھی پڑھیں:ملک میں بارشوں کا نیا سسٹم داخل،برفباری شروع،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

ادھر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بسنت کے تینوں دن اچھا موسم ہوگا، بادلوں کے ساتھ ساتھ اچھی ہوائیں بھی چلیں گی اور لاہور والے موسم بہار کے تہوار کو بھرپور طریقے سے انجوائے کر سکیں گے۔