امریکا نے سعودی عرب کو 9 ارب ڈالر کے پیٹریاٹ میزائل فروخت کرنے کی منظوری دے دی

Jan 31, 2026 | 08:27:AM
امریکا نے سعودی عرب کو 9 ارب ڈالر کے پیٹریاٹ میزائل فروخت کرنے کی منظوری دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا نے سعودی عرب کو   پیٹریاٹ میزائلز کی فروخت کی منظوری دے دی  جس کی مجموعی مالیت تقریباً 9 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔

پینٹاگون نے سعودی عرب کو پیٹریاٹ میزائلوں کی فروخت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کو جدید کیپیبلٹی میزائلز اور متعلقہ آلات فراہم کیے جائیں گے۔

اس سے قبل امریکا نے اسرائیل کو بھی کو 6.5 ارب ڈالر کے فوجی سازوسامان کی فروخت کی منظوری دی تھی۔

اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ نے بیان میں کہا تھا کہ اسرائیل کو فراہم کیے جانے والے فوجی سازوسامان میں 3.8 ارب ڈالر کے اپاچی ہیلی کاپٹر اور 1.98 ارب ڈالرکی لائٹ وہیکلز شامل ہیں۔

اسرائیل کو نیمر آرمڈ پرسنل کیریئر کے پاور پیکس اور لاجسٹک سپورٹ سمیت دیگر فوجی سازوسامان بھی فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ہولناک حادثہ،227اموات