’’کولٹن کان‘‘ گرنے کا خوفناک حادثہ : 227 کانکن ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کولٹن کان منہدم ہونے سے ہلاک ہونے والے کانکنوں کی تعداد 227 سے تجاوز کرگئی، ہلاک افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے کانگو حکام کا کہنا ہے کہ کان گرنے کا واقعہ گذشتہ روز پیش آیا تھا، واقعے میں ہلاک افراد کی تعداد 227 سے تجاوز کرگئی ہے، حادثے میں زخمی ہونے والے 20 افراد اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
جمہوریہ کانگو کے مشرقی حصے میں واقع کولٹن کی ایک کان میں یہ واقعہ روبایا کے علاقے میں پیش آیا جو باغی گروہوں کے زیرِ کنٹرول ایک اہم معدنی ذخائر مرکز سمجھا جاتا ہے۔
مقامی حکام کے مطابق صوبے کے باغی تعینات گورنر کے ترجمان نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ یہ ہلاکتیں رواں ہفتے کے اوائل میں پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں:وادی تیراہ معاملے پر کےپی حکومت اور وفاق ایک پیج پر ہیں:رانا ثناء اللہ
یہ حادثہ روبایا کے قریب ایک غیر رسمی (آرٹی سینل) کان میں ہوا جہاں کولٹن کے ذخائر وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ کولٹن ایک اہم دھاتی معدنیات ہے جو اسمارٹ فونز اور دیگر الیکٹرانک آلات کی تیاری میں استعمال ہوتی ہے۔ یہ علاقہ عالمی سطح پر اسمارٹ فون انڈسٹری کے لیے خام مال فراہم کرنے والے اہم مراکز میں شمار ہوتا ہے۔