کوئی بھی حکومت پیپلزپارٹی کے بغیر نہیں بنے گی، گیلانی کا دعویٰ

Dec 31, 2023 | 17:23:PM
کوئی بھی حکومت پیپلزپارٹی کے بغیر نہیں بنے گی، گیلانی کا دعویٰ
کیپشن: یوسف رضا گیلانی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئی بھی حکومت پیپلزپارٹی کے بغیر نہیں بنے گی۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ صاف شفاف انتخابات الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،پیپلزپارٹی پرفارمنس کی بنیاد پر الیکشن لڑرہی ہے،سمجھتاہوں لیول پلیئنگ فیلڈ سب کیلئے یکساں ہونی چاہئے،ان کاکہناتھا کہ الیکشن متنازعہ ہونے کا تاثر زائل ہونا چاہئے۔