ویرات کوہلی کی جانب سے تعریف پر بابراعظم کا جواب بھی آگیا

Aug 31, 2023 | 22:51:PM
ویرات کوہلی کی جانب سے تعریف پر بابراعظم کا جواب بھی آگیا
کیپشن: بابراعظم اور ویرات کوہلی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی کی جانب سے بابر اعظم کی تعریف کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے بھی جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ کافی اچھا محسوس ہوتا ہے جب کوئی آپ کے بارے میں اس طرح کے کمنٹس دیتا ہے۔
 اپنے بیان میں بابر اعظم نے کہا ہے کہ کافی اچھا محسوس ہوتا ہے جب کوئی آپ کے بارے میں اس طرح کے کمنٹس دیتا ہے، جس طرح ویرات کوہلی نے میرے بارے میں کمنٹس دیے وہ میرے لیے کافی فخر کی بات ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ویرات کوہلی کی جانب سے تعریف کرنے پر اچھا لگا، کچھ چیزیں جب آپ کو ملتی ہیں یا کوئی تعریف کرتا ہے تو اس سے آپ کو اعتماد ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صوبائی دارالحکومت بڑی تباہی سے بچ گیا
بابر اعظم نے بتایا کہ جب میں ویرات کوہلی سے 2019میں ملا تھا تب وہ اپنے عروج پر تھے اور آج بھی عروج پر ہیں، اس وقت میں سوچ رہا تھا کہ ویرات کوہلی سے کچھ سیکھ لوں اور مجھے سیکھنے کا موقع بھی ملا۔بابر اعظم نے بتایا کہ میں نے جو سوال پوچھے اور مجھے جو ضرورت تھی وہ انہوں نے اچھے انداز میں بتایا، ویرات کوہلی کے بتانے سے مجھے کافی مدد ملی، ایسی چیزیں جب آپ ایک دوسرے کے بارے میں کرتے ہیں تو اچھا لگتا ہے۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی نے 2022 میں ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ بابر اعظم مستقل مزاج ہیں اور مجھے انہیں کھیلتے دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ اپنے حوالے سے بابر اعظم کا رویہ تبدیل ہوتے نہیں دیکھا، اس قسم کے کردار بہت آگے جاتے ہیں اور وہ لوگوں کو متاثر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: معروف کھلاڑی پر تاحیات پابندی عائد