اسرائیلی کھلاڑی سے ہاتھ ملانے پر ایرانی ویٹ لفٹر پر تاحیات پابندی

Aug 31, 2023 | 19:33:PM
اسرائیلی کھلاڑی سے ہاتھ ملانے پر ایرانی ویٹ لفٹر پر تاحیات پابندی
کیپشن: فوٹو ڈیلی میل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایران نے اسرائیلی کھلاڑی سے ہاتھ ملانے پر اپنے ویٹ لفٹر پر ہر قسم کے کھیلوں کیلئے تاحیات پابندی لگادی۔

   بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اس واقعے کے بعد کھیلوں کی کمیٹی کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔

پولینڈ میں ہونے والی ورلڈ ماسٹر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی کیٹیگری میں ایران کے تجربہ کار ویٹ لفٹر مصطفیٰ راجائی دوسرے نمبر پر رہے تھے جہاں ہفتے کو پوڈیم پر انہوں نے ایرانی پرچم بھی اپنے جسم پر لپیٹا ہوا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس موقع پر پوڈیم پر تیسری پوزیشن حاصل کرنے والا اسرائیلی کھلاڑی بھی کھڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: جنوبی افریقا، 5 منزلہ عمارت میں آتشزدگی، 63 افراد ہلاک،43 زخمی

رپورٹس کے مطابق اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے مصافحہ کیا اور ایک ساتھ تصویر کھنچوائی جس کی وجہ سے ایران کی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے راجائی پر تاحیات پابندی لگاتے ہوئے ان کے عمل کو ناقابل معافی جرم قرار دیا۔ کئی ایرانی کھلاڑی متعدد مقابلوں میں اسرائیلیوں کا سامنا کرنے سے انکار کرچکے ہیں۔

ایران اسرائیل کو ایک ملک کے طور پر تسلیم نہیں کرتا اور ایرانی اور اسرائیلی کھلاڑیوں کے درمیان کسی بھی قسم کے رابطے سے سختی سے منع کرتا ہے۔