سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ، ایک ہی دن میں ہزاروں روپے مہنگا

Aug 31, 2023 | 17:57:PM
سونےکی قیمت میں بڑا اضافہ، ایک ہی دن میں ہزاروں روپے مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ڈالر کے بعد سونے نے بھی اونچی اڑان بھر لی، ملک میں فی تولہ سونے کے دام میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر مہنگاہوکر 1945 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا.

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کا فی تولہ قیمت  3400 روپے  مہنگا ہو کر  2 لاکھ 39 ہزار 800 روپے کا ہوگیا،10 گرام سونا 2915 روپے اضافے سے 2 لاکھ 5 ہزار 590 روپے کا ہوگیا، جبکہ فی تولہ چاند ی 50 روپے اضافے سے 2900 روپے پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کے بعد دیگر کرنسیوں نے روپے کو دبوچ لیا، روپیہ پستی کا شکار