ڈالر کی بے قدری جاری، روپیہ مزید مستحکم 

Oct 30, 2025 | 20:42:PM
ڈالر کی بے قدری جاری، روپیہ مزید مستحکم 
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہوگیا ۔انٹر بینک میں ڈالر 280.96  روپے سے کم ہوکر  280.92 روپے پر آگیا۔

ادھراوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 4 پیسے کمی سے 281.96 روپے ، یورو 52 پیسے کمی سے 330.10 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 51 پیسے سستا ہوکر 376.25 روپے ،یو اے ای درہم 2 پیسے کم ہوکر 77.56 روپے اور سعودی ریال 2 پیسے کمی سے 75.64 روپے کا ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:جمعہ کے روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی