جمعہ کے روز موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روز موسم کے حوالے سے اہم پیش گوئی کردی۔
رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک ر ہنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کے علاوہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ لا ہور، گو جرا نوالہ، قصور، شیخوپورہ، او کا ڑہ، فیصل آباد ، سیا لکوٹ ، خانیوال، رحیم یار خان، بہاولپور، ملتان اور گردونواح میں سموگ /دھند چھاۓ رہنے کی توقع ہے۔
موسم کا احوال بتانے والوں کاکہناتھا کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم جنوب مشرقی /ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔
آج کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 02 اورسکردو میں 00ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:سردیوں کا مزہ دوبالا! چلٖغوزے کی فی کلو قیمت میں ہزاروں روپے کمی